
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ویکسین پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 5 فیصد آبادی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
دستیابی کے بعد پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین مہیا کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
ای سی سی نے وزارت قومی صحت کو ویکسین کے لیے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی ہدایت کردی۔
جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی جنوری سے جون 2021ء تک 6 ماہ کے لیے معطلی پر رجوع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے 19 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
وزارت تعلیم کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ این آئی ٹی بی کے لیے 68 کروڑ 93 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے اینگرو فرٹیلائزرز کو 2.25 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔ پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News