
ملک میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان23 نومبر کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 23 نومبر بروز پیر کو کیا جائے گا۔
23 نومبر بروز پیر کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔
The Monetary Policy Committee of #SBP will meet on Monday, November 23, 2020 at SBP Karachi to decide about #MonetaryPolicy. Later on, SBP will issue the Monetary Policy Statement through a press release on the same day: https://t.co/jkbZEQiEdd
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) November 19, 2020
اجلاس میں شرح سود میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے ۔اس وقت شرح سود 7 فیصد پر ہے ۔
کورونا وباء کی ابتداء سے اب تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سوا 6 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک پیر کے روز ہی پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News