
وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں مضبوط گروتھ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس میں رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال میں برآمدات 10.3 فیصد، درآمدات میں 4 فیصد کمی جبکہ تجارتی خسارہ 6.7 ارب ڈالرز رہا ہے تاہم جولائی تا اکتوبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 9.1 فیصد بڑھی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال میں زرمبادلہ ذخائر 20 نومبر تک 20.55ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئ ہے۔
علاوہ ازیں وزارت خزانہ کی جانب سے ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے مہنگائی بھی کم ہوگی اور معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News