
روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ برآمدات میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امپورٹ رواں سال اکتوبر میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 3 ارب 65 کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت موجودہ برآمدات کے رجحان پراجلاس ہوا ہے جس میں مشیر تجارت نے پاکستانی ایکسپورٹ پر اظہار اطمنان کیا ہے اور ایکسپورٹرز کو سراہا ہے۔
شیر تجارت کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2020 کے ایکسپورٹ ڈیٹا کے مطابق برآمدات میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال کے مقابلے میں امپورٹ رواں سال اکتوبر میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 3 ارب 65 کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں۔
اکتوبر 2019 کے مقابلے میں اکتوبر 2020 میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ،جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران ایکسپورٹ میں پوائنٹ ایک فیصد کمی آئی، جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران ٹریڈ بیلنس میں 4.5 فیصد کمی آئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران جن اشیاء کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا اس میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات زیادہ تھی۔
ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر میں 10 فیصد، وویمن گارمنٹس 20.8 اور جرسی کی ایکسپورٹ میں 35.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ سیکٹر کی ایکسپورٹ میں 10.8 ،فارماسیوٹیکل 26.8 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News