
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈجیٹل مالی ٹرانزیکشنز کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں مثبت اثرات واضح کئے گئے ہیں۔
جاری کردی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ڈجیٹل مالی ٹرانزیکشنز کی بھرپور نمو ہوئی ہے جبکہ مالی سال 21ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران رجسٹرڈ فون بینکنگ صارفین کی تعداد 8.9 ملین تک پہنچ گئی۔
1/3 During Q1FY21, number of registered mobile phone banking users reached 8.9 million – an increase of 41% over Q1FY20, and the number of internet users of bank websites reached 4.3 million with a growth of 26% in the same period. See press release at https://t.co/UZgU7U7wpI
— SBP (@StateBank_Pak) December 3, 2020
رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال 20ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں بینکوں کی ویب سائٹس کے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4.3 ملین ہوگئی۔
موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز بڑھ کر 36.4 ملین ہوگئیں جن کی مالیت 908.7 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے 139 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 211 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
رپورٹ کے طابق پہلی سہہ ماہی میں انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز بڑھ کر 18.9 ملین ہوگئیں جن کی مالیت 1.1 کھرب روپے تھی تاہم بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2020-21ء کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2020ء کا ’سہ ماہی نظام ِادائیگی جائزہ‘ جاری کردیا۔
کووڈ 19 کی صورت حال میں صارفین نے نے ڈجیٹل لین دین کو اختیار کیا ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں صارفین نے 19 کھرب روپے مالیت کی 253.7 ملین ای بینکاری ٹرانزیکشنز کیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News