تبدیلی سرکار کی طرف سے عوام کو نئے سال کا تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
یکم جنوری 2021 سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت147 روپے فی کلو ہو جائے گی۔
گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 180 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 692 روپے اضافہ ہوگا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قیمت میں 79 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 457$ سے 536 $ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
