
ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار سے متعلق تفصیلات جاری کردیں گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی خسارے میں 14.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال نومبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا ہے جبکہ نومبر میں 14درآمدات 4 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ماہ میں تجارتی خسارے میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا ہے۔
گزشتہ سال نومبر کی نسبت رواں برس برآمدات میں 7.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات میں 7.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News