
اے ڈی بی اور حکومت پنجاب کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت پنجاب کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پنجاب میں صحت کی سہولیات کے فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے پر مفاہمت پر دستخط کردیے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر شی ہونگ یانگ اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل کے سربراہ ڈاکٹر فرخ نوید نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔
مفاہمت کے تحت پنجاب کے دس شہروں میں نجی شعبے کی شراکت سے جدید اسپتال قائم کیے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News