
سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔
اس ضمن میں سینئر نائب صدر سائٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے کہ سوئی سدرن گیس کو صنعتوں کو مکمل گیس پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کی ہدایت کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیداواری سرگرمیاں رکنے سے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم بروز جمعرات سے سائٹ میں گیس پریشر صفر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنا وزیراعظم عمران خان کے صنعتوں اور برآمدات کو فروغ دینے کے ویژن کے خلاف ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مہنگی گیس اور حکومت کے وعدوں کے باوجود گیس پریشر صفر ہے تاہم حکومت سائٹ کی صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ بلا ناغہ گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News