
ایف بی آر کی مربوط حکمت عملی کے باعث پاکستان کی برآمدات میں نمایاں افزائش ریکارڈ کی گئی ہے جس میں برآمدات 1.6 ارب ڈالر سے بڑھ کر2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔
ایف بی آر کی حکمت عملی کے مطابق فنانس ایکٹ، 2020، کے ذریعے بنیادی خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1,623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کر کے صفر کر دی گئیں ہیں۔
تاہم حکمت عملی کے تحت 164 اشیاء کی اضافی کسٹمز ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو تمام متعلقہ فریقوں کے اشتراک سے ختم کر دیا گیا جس کے بعد میک اِن پاکستان” پروگرام کے تحت ایف بی آر نے کم ازکم آٹھ (8) شعبوں کے لئے ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح بڑھائی۔
اس پروگرام سے تقریباً 7800 برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچا تاہم ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت سیلز ٹیکس کے 90 فیصد سے زائد ری فنڈ بھی ادا کئے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات کی افزائش 18.3 فیصد تک رہی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت 1.993 ارب ڈالر رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News