
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔
I am glad to share that for the first time, Pakistan’s exports to the UK have crossed the 1 billion in the first 6 months of any Financial Year. For Jul-Dec 2020, the exports to UK grew by 21% to USD 1,029 million as compared to USD 852 million in Jul-Dec 2019. 1/3 pic.twitter.com/zpE4mrwH4Z
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 9, 2021
جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔
ماہ دسمبر میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔
…Trade Officers posted in the UK and urge them to work harder in finding opportunities for our exporters and provide facilitation to our businessmen. 3/3
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 9, 2021
مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News