
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی جبکہ درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ خام چینی کی درآمد پر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25 ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ۔ قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کا ایجنڈا اور
روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔
ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحت 3نئی عدالتوں کے قیام کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News