
بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کل سماعت کرے گا۔
نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ نیپرا نے ٹیرف میں اضافے سے متعلق شراکت داروں سے آرا طلب کی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا تاہم حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔
حکومت نے دو ہفتے قبل بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News