نئی گندم مارکیٹ میں آنے بعد سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن محمد یوسف نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی ایکس مل قیمت میں 7 روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مل کا آٹا 61 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر54 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے جس کے بعد 10 کلو بوری کی ایکس مل قیمت 615 کے بجائے 545 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹ چکی کا آٹا 80 روپے فی کلو ہے جبکہ سفید آٹا بھی تاحال 75 روپے فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
