
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری بھیجی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News