
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز برائے فروری 2021 کی مد میں کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 0.64 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافی قیمتوں کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نپیرا کے نئے احکامات ا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News