بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اپریل 2021ء میں بڑھ کر اب تک کی بلند ترین ماہانہ سطح 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث ترسیلاتِ زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجودہ ترسیلات زر گزشتہ سال اسی مہینے آنے والی رقوم سے 56 فیصد زائد ہے۔
Workers' remittances continue to surge, rising to an all-time high of $2.8bn in Apr21, 56% higher than a year ago. At $24.2bn during Jul-Apr FY21, up 29% from last year, these have also surpassed the full FY20 level by over $1bn, creating a new record. See https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/OIqQwlR88q
— SBP (@StateBank_Pak) May 18, 2021
رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں۔
ترسیلات زر مالی سال 20ء کی ترسیلات سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم کے ساتھ سب سے پہلے ہیں۔
جولائی سے اپریل 21ء کے دوران زیادہ رقوم سعودی عرب سے 6.4 ارب ڈالرز متحدہ عرب امارات (5.1 ارب ڈالر جبکہ برطانیہ سے (3.3 ارب ڈالر) بھیجی گئیں جبکہ امریکہ سے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
