
پاکستان سے روس کے لئے چاولوں کیدرآمد کا سلسلہ آج سے شروع کردیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ساجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں مشیر تجارت عبدالرزاق نے چاولوں کی درآمد کے حوالے سے بتایا ہے۔
Breakthrough in Rice Exports! We are glad to share that Russia has allowed import of Pakistan’s rice from 11 June 2021. Initially 4 firms have been allowed & more will be allowed after virtual inspection by Russian Authorities which would be coordinated by DPP.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 11, 2021
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس نے پاکستانی چاول کو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان روس کو آج سے چاول کی درآمد شروع کر دے گا۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چار کمپنیاں روس کے لئے چاولوں کی ایکسپورٹ میں حصہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وزارت تجارت، وزارت قومی تحفظ خوراک، ڈی پی پی اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلر ماسکو کی کاوشیں اس ضمن میں قابل تعریف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News