Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں قرنطینہ پیکیجز کا انتخاب آسان

Now Reading:

عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں قرنطینہ پیکیجز کا انتخاب آسان
عمرہ زائرین

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

ملک کی قومی اور نجی فضائی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں قرنطینہ پیکیجز کا انتخاب آسان کردیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے یکم دسمبر سے پاکستانیوں کو براہ راست ملک میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد ہوائی کمپنیوں نے مسافروں کی سپولت کے لیے مختلف پیکیجز کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ہوائی کمپنیوں کی ویب سائیٹس پر قرنطینہ پیکجزبک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ پیکیج حجاز مقدس میں قیام اور طعام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے مختلف شہروں کے ہوٹل قرنطینہ کے پیکجز مختلف ہیں۔

فضائی کمپنیوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ویب سائٹ کے ذریعے اپنی مرضی کا پیکج حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور موجودہ حالات کے پیش نظر ویکسین کے مطابق اپنا اپنا پیکج منتخب کرسکیں گے تاکہ عمرہ کرنے جانے والے سہولت اور آسانی کے ساتھ جا سکیں۔

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے قرنطینہ پیکجز کے لئے اپنی ویب سائٹ پر پورٹل فراہم کیا ہے۔ جس کے تحت مدینہ منورہ میں تھری اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ پیکج 2225 سعودی ریال جب کہ فور اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ پیکیج 3125 سعودی ریال مقرر کئے ہیں۔

قومی ایئر لائن نے سعودی دارالحکومت ریاض کے لئے 1650 سعودی ریال اور قرنطینہ پیکج بک کرنے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ ان تمام پیکجز میں ائیر پورٹ سے ہوٹل تک یکطرفہ ٹرانسپورٹ کی سہولت،رہائش،تین ٹائم کا کھانا اور دوکورنا پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔ پیکیج کے تحت پہلا کورونا پی سی آر ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے پر جب کہ دوسرا قرنطینہ کے پانچ روز مکمل ہونے کے بعد لیا جائے گا۔

Advertisement

قومی ایئر لائن نے جدہ اور دمام کے تھری اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ پیکیج 1825 سعودی ریال جب کہ فائیو اسٹار ہوٹل اور پانچ دن کا قرنطینہ پیکیج 3050 سعودی ریال مقرر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر