Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین حد عبور کرلی

Now Reading:

ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین حد عبور کرلی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے   آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 174.19 سے بڑھ  کر  175.73 روپے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج کاروبار کے دوران ڈالر 178  روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

روان ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16.4 ٹریلین تھےجبکہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ بیرونی قرض میں  بھی ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب روپے تھا جبکہ اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔

قرضوں کی مالیت میں اضافہ  پہلے سے خستہ حال ملکی معیشت پر ناقابل برداشت بوجھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
ہونڈا پرائیڈر 100 کی نئی قیمت سامنے آگئی
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ پلان بی پر عملدرآمد کی تیاریاں
سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر