
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) اور اوپیک کی جانب سے تیل کی ضرورت سے زائد سپلائی کے انتباہ اور یورپ میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بدھ کو تیل کی عالمی قیمت گر گئی، گرچہ امریکی تیل کے اسٹاک میں توقع سے زیادہ کمی نے نقصانات کو روک دیا۔
برینٹ کروڈ آئل (خام تیل) کی قیمت منگل کو ہوئے 38 سینٹس اضافے میں 1 فیصد کمی کے بعد 81،64 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمت 1،2 فیصد کمی کے بعد 79،82 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے منگل کو خبردار کیا تھا کہ آئل مارکیٹ زائد سپلائی کے باعث ہر طرح سے خطرے میں رہے گی۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے 2022 میں امریکی خام تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔
اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکندو نے بھی منگل کو کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ سے آئل سپلائی میں سرپلس کے آثار دیکھ رہے ہیں اس لیے اوپیک ارکان اور اتحادیوں کو ’’انتہائی‘‘ محتاط رہنا ہوگا۔
دوسری جانب یورپ میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے سبب کچھ حکومتوں کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے سے بھی تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News