
فلور ملز نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے فلورملز نے آٹا تھیلا کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے گندم پسائی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مل مالکان کیلئے مزید نقصان برداشت کرنا ممکن نہیں اس لئے حکومت نئے گرائنڈنگ چارجز کا تعین کرے۔
فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر اور مرکزی گروپ لیڈر عاصم رضا نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مل مالکان کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر کی ڈبل سینچری، آٹا بھی مہنگا
ان کا کہنا تھا کہ اب بجلی یونٹ میں پونے پانچ روپے فی یونٹ کے بڑے اضافے کے بعد مل مالکان کیلئے پرانے گرائنڈنگ چارجز کے مطابق آٹا تیار کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ماضی میں ہمارے گرائنڈنگ چارجز 600 روپے فی ایک سو کلو گرام گندم طے ہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ہم مسلسل محکمہ خوراک سے تحریری اور زبانی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان گرائنڈنگ چارجز کو بڑھا کر 670 روپے کیا جائے لیکن حالیہ بجلی اضافے کے بعد ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک سو گرام گندم کے گرائنڈنگ چارجز 700 روپے مقرر کئے جائیں اور اس تناسب سے آٹے کی قیمت بڑھائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مل مالکان اب مزید خسارہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News