
حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔
پینشن اور بہبود سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں 1.92 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پینشنرز اور بہبود پر شرح منافع 12.96 فیصد ہو گیا ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.04 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھ کر 10.80 فیصد ہوگیاہے۔
ڈیفنس سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھ کر 10.98 فیصد ہوگیا ہے۔
سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سیونگ سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھ کر 10.60 فیصد ہو گیا ہے۔
شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 12 دسمبر سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News