Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Now Reading:

رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں مہنگائی کا راج بدستور قائم ہے، رواں ہفتے  کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک میں  مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  مہنگائی کا پارہ 19.83 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا  ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں  کے لیے مہنگائی ریکارڈ22 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر،ایل پی جی اور لکڑی سمیت 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 118 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد  گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2355 سے بڑھ کر 2463 ہوگئی ہے۔

ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 5 روپے 42 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 32 پیسے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے 3 پیسے جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ لکڑی کی قیمت میں بھی فی من 3 روپے 43 پیسے کا اضافی ہوا ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے صرف 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  واقع ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں جبکہ پیاز، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے چاول، کوکنگ آئل سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر