پاکستان اسٹاک ایکسچنیج میں زبردست تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس کئی نفسیاتی حدیں پار کرگیا۔
بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 246 پوائنٹس پر موجود تھا۔
کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا زبردست رجحان دیکھا گیا، ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 507 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1120 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 366 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بدھ کے روز 382 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 304 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 69 کے بھاؤ میں کمی ہوئی جب کہ 9 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے دوران 39 کروڑ 80 لاکھ 84 ہزار 992 شیئرز کا لین دین ہوا جس کا کل حجم 11 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار 162 روپے رہا۔
ہنڈریڈ انڈیکس کے علاوہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 428 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2 ہزار 410 جب کہ آل شیئرز انڈیکس میں 760 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئرز بازار میں تیزی کا سبب گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
