Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی اقدامات سے یوریا کی قیمت میں کمی آئی ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

حکومتی اقدامات سے یوریا کی قیمت میں کمی آئی ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ  حکومتی بروقت اقدامات سے یوریا کی قیمت کم ہوکر 1800 روپے فی بوری پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیر صدارت فرٹیلائرز ریویو کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں یوریا کی ماہانہ پیداوار اور ترسیل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران فرٹیلائزرانڈسٹری  کی جانب سے رواں ماہ اپنے مینوفیکچرنگ  پلانٹس پوری استعداد سے چلانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  دسمبر کے لیے یوریا  کی طلب بھی ملکی پیداوار سے پوری ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  حکومتی کسان دوست پالیسیوں کے نتیجے میں اس سال یوریا کی ریکارڈ ملکی پیداوار ہوئی ہے۔ حکومتی بروقت اقدامات سے یوریا کی قیمت 1800 روپے فی بوری پر آ گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کی فراہمی کو یقینی بنانے  کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، یوریا  کی بروقت فراہمی سے نہ صرف کسان خوشخال ہو گا، بلکہ ملکی زرعی اجناس کی پیداوار میں  بھی اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر