Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

Now Reading:

ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں دال ماش 220 روپے سے بڑھ کر 255 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ دال ماش ثابت 185 سے بڑھ 225 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دال اررر 300 سے بڑھ کر 315 روپے، دال مسور 165 سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی میں کابلی چنا 140 سے بڑھ کر 170 روپے، کابلی چنا سفید 185 سے بڑھ 240 روپے، درجہ دوئم 130 سے 165 کا ہوگیا ہے، چاول کرنل باسمتی 15 روپے اضافے سے 175 روپے مزید مہنگا اور سیلا چاول 160 سے بڑھ کر 180 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح کوئٹہ میں پچھلے ماہ کی نسبت اس ماہ دالوں کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سرخ لوبیا 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور چنے کی دال 140 سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

کوئٹہ میں سفید لوبیا 230 سے 260، ماش کی دال 290 سے 320 روپے فی کلو، مصور کی دال 220 اور مونگ کی دال 260 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Advertisement

لاہور میں بھی دالوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور دال ماش 280 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ دال چنا کی پرانی قیمت 150 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور میں مسور کی دال کی پرانی قیمت 160 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 220 روپے فی کلو اور سفید چنا 180 سے  بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ دال مسور 650 ڈالر سے بڑھ کر 1 ہزار ڈالر، سفید چنا 700 ڈالر سے بڑھ کر 1100 ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ لال لوبیا 900 ڈالر سے بڑھ کر 1300 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

صدر گروسریز ایسوسی ایشن عبدالروف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں امپورٹ کم ہونے، عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر