Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ اجلاس طلب، پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے وقت بڑھانے کا امکان

Now Reading:

کابینہ اجلاس طلب، پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے وقت بڑھانے کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا کابینہ ارکان کو جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کے لئے ویزا پالیسی پیش ہوگی اور وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیشنل این جی اوز کے لئے ویزا پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں شوگر سیکٹر میں اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ اور افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پیش ہوگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

کابینہ اجلاس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانوں اور غیرملکی شہریوں کے تیسرے ملک انخلاء کے فیز 2 پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی اور غیرملکی این جی اوز کے لئے افغانستان میں ریلیف کاموں کے لئے مجوزہ میکنزم پیش ہوگا۔

کابینہ میں 10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کےلئے وقت بڑھانے کا فیصلہ ہوگا جبکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان نئے ایئر روٹ کے معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں قازقستان کی ائیرلائن ایس سی اے ٹی کے ساتھ معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پاکستان اور عراق کے درمیان ایئر سروس معاہدے میں کوڈ شئیرنگ کی شق شامل کرنے کی منظوری کابینہ دے گی۔

اجلاس ایجنڈے کے مطابق صنعت و پیدوار سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر رپورٹ پیش ہوگی اور چینی آئل کمپنی چائنہ زینیویا کے 33 اعشاریہ 50 فیصد ورکنگ انٹرسٹ جبکہ آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں اوگرا کی سالانہ رپورٹ سال 2019-20 کابینہ میں پیش ہوگی اور کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 24 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی توانائی کے 2 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کو اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے10 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر