
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 03 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 03 روپے کمی کے بعد 261 روپے سے کم ہوکر 258 روپے کلو ہوگئی ہے۔
تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 184 روپے سے بڑھ کر 185 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔
اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کرگیا، ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News