Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

Now Reading:

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی کے شہریوں  کے لیے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ  ہے۔

ذرائع کے مطابق  نیپرا کو نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز  کے لیے بجلی مہنگی کرنے  کی درخواست  موصول  ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  درخواست کے الیکٹرک کی جانب سے جمع کرائی گئی  ہے۔

ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت پہلے ہی فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کی جا چکی ہے جبکہ  اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی فی یونٹ بجلی  ایک روپے 8پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ   کے لیے سماعت ہو چکی ہے  تاہم فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں ماہ  حکومت نے 200 یونٹ سے زائد بجلی  استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی  ختم کردی ہے۔وفاقی کابینہ اگلے ہونے والے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔

حکومت کی بجلی صارفین کیلئے نئی سبسڈی اسکیم کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز ٹارگٹڈ پاور سبسڈیز کی منظوری دی، 50یونٹ ماہانہ بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ نرخ3روپے95پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100یونٹ بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ7روپے74پیسے فی یونٹ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق101یونٹ سے200یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 10روپے فی یونٹ ہونگے،201یونٹ سے زائد اور 300یونٹ تک صارفین کے لئے نرخ12روپے14پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر 12 روپے 62 پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 301یونٹ سے زائد اور 400یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کےنرخ 14 روپے 78پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر15روپے73پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ401یونٹ سے زائد اور500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ16 روپے 24 پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر17روپے19پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 501یونٹ سے زائد اور600یونٹ تک ماہانہ بجلی بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے 16پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر18روپے11پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 601یونٹ سے زائد اور 700یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے80پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر18روپے75پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ماہانہ 700یونٹ سے زائد بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ22روپے22پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر