
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر غیر روایتی برآمدات میں 1.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک کے تحت اشیاء اور مارکیٹ تنوع وزارت تجارت کے مرکزی ستون ہیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت کی جانب سے برآمدات کے پیریوڈک جائزے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جائزے کے تحت جولائی تا دسمبر غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات میں1.4 ارب ڈالر یعنی 81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ روایتی مارکیٹوں میں برآمدات میں 49 کروڑ ڈالر سے زائد 100 فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ اضافہ مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں ہوا۔
مزید پڑھیئے: رواں مالی سال برآمدات میں 134 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، مشیر تجارت
مشیر تجارت نے بتایا کہ مارکیٹ ڈائیورسیفکیشن میں روایتی مصنوعات کی برآمدات میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔برآمدات میں مصنوعات اور مارکیٹ ڈائیورسیفکیشن کی برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News