
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کے لئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے قرضہ لینے کی وجہ بتادی
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ٹماٹر 0.11 فیصد، مرچ پاؤڈر 0.26 اور انڈے 0.05 فیصد سستے ہوئے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات، چکن اور آلو کی قیمتیں بڑھیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے جبکہ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم کی وافر ذخائر بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا
اعلامیہ کے مطابق ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دال مونگ کے سوا دیگر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں پر کنٹرول کے لئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News