
موبائل فونز کی رجسٹریشن پر بھاری ٹیکسز کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی( پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کردی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز میں حالیہ اضافے کے تناظر میں یہ تاثر غلط ہے کہ یہ ’پی ٹی اے ٹیکس ‘ہے ۔
It is further clarified that PTA is offering its Device Identification and Registration Database (DIRBS) system for mobile device registration, without any charges for the facilitation of general public.
— PTA (@PTAofficialpk) January 24, 2022
بیان میں اس ٹیکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید وضا حت کی گئی ہے کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے۔
وضاحت میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہےجس کے ذریعےدرخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسزکی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیےرجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
For current applicable taxes and duties on registrations of different devices, applicant can visit FBR site at:https://t.co/Xk80VAAroo
Advertisement— PTA (@PTAofficialpk) January 24, 2022
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران ٹیکسسز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کی جاتی ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتی ہیں۔
مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسزاور ڈیوٹیزکے لیے، درخواست گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News