Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ماہرین

Now Reading:

پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ماہرین

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں نے آدھا فیصد جی ڈی پی کا نقصان کیا جوکہ 3.8 ارب ڈالر ہے۔

فیوچر سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک متاثرہ ملک ہے، پاکستان 2019 میں 200 ملین ٹن گرین ہاوس گیس اخراج کیا جوکہ 2030 تک 540 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور ایک ووٹر کے میں ماحولیات کے لئے ووٹ دونگی، حال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مستقبل کو داو پر نہ لگایا جائے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ گرین اور ماحول دوست منصوبوں کے لئے فنانسنگ کی جائے، ماحولیاتی پروگرام کے لئے فنڈز جاری کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر پر جی ڈی پی کا 4 فیصد استعمال ہورہا ہے، پاکستان جیسے ملک کو انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کو جی ڈی پی کا  30 فیصد تک بڑھانا ہوگا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ کاربن کے بجائے متبادل ایندھن پر جانا چاہیئے، جلد از جلد اپنی معیشت کو کاربن سے پاک کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی برآمدات کمپنیاں اپنے خریداروں کے دباؤ پر گرین انرجی اور ماحول دوست طریقہ کار پر منتقل ہورہی ہیں، ماحول دوست انفراسٹرکچر کے لئے حکومت کو سستے قرضے اور فنڈز فراہم کرنا ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ گرین فنانشل سسٹم دنیا میں فروغ پارہا ہے اور مرکزی بینکوں نے بھی اپنانا شروع کردیا ہے، کئی سالوں سےاسلام آباد سے مطالبہ کررہے تھے کہ ماحولیات پر سستے قرضے فراہم کریں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بڑی آباد کو بیمہ کی سہولت دستیاب نہیں انشورنس پریمیم جی ڈی پی کا ایک فیصد سے کم ہے، حکومت کو انشورنس  کے شعبے کو آزاد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی انشورنس کمپنیوں کو پی ایس ایکس میں اندراج کرنا ہوگا، سال 2021 میں پی ایس ایکس کی کمپنیوں نے ریکارڈ  منافع کمایا ہے، اسٹاک ایکس چینج میں اصلاحات کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو آسان موبائل اکاونٹ فراہم کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کانسل کے صدر احسان ملک نے فیوچر سمٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے والے پانچ بہترین ملکوں میں پاکستان شامل ہے، پاکستان نے کورونا وباء میں بہت اچھا کام کیا، وباء میں اسٹیٹ بینک کے اقدامات نے معیشت کو بچایا اور مستحکم کیا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ موجودہ احساس پروگرام سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا تسلسل ہے، اس وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے صدر احسان ملک نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے آج اضافی بجلی ہے، توانائی کے شعبے میں گردیشی قرض کو عوام اور کاروبار پر منتقل کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر ٹیکس ادا کررہا ہے اور اس پر مذید بوجھ نہ  ڈالا جائے، معیشت کا حقیقی مسائل بیرونی کھاتے ہیں، پاکستان کا مسئلہ درآمدات نہیں بلکہ برآمدات ہیں، پاکستان کو اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔

احسان ملک نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کا جی ڈی پی میں حصہ 10 فیصد ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کونسل نے میک ان پاکستان کا نظریہ دیا، پاکستان کو زراعت میں توجہ دے کر غذائی قلت دور کرنا ہوگی، برآمدات میں نئی منڈیوں افریقہ اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنا ہونگے، وزارتوں کے مابین مسائل کو حل کیا جائے وزراء کی باتوں سے اعتماد مجروح ہوتا ہے، اگر ہمیں ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرنا ہے تو ہمیں 25 ہزار ماہرین درکار ہیں۔

Advertisement

سابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک مثبت سمت پر ہے، آج کی کانفرنس میں ملک کے بہترین دماغ موجود ہیں، اس میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا ملے گا۔

سابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ جو لوگ دنیا کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں انہیں چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، وباء کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ نے لوگوں کو منسلک کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسائل کا رونا رونے کے بجائے ان کا حل نکالیں، لوگوں کو مائیکرو مینج کرنے کے بجائے انہیں کھل کر کام کرنے کا موقع دیا جائے، اپنے کام سے دیوانگی تک لگن ہونی چاہیئے، مسائل کو مواقع میں تبدیل کریں۔

سابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کا خیال رکھیں وہی آپ کے ادارے کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کے پاس ایوی ایشن سرٹیفکیٹس ایجنسی بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر