
ضمنی فنانس ترمیمی بل کے اثرات آنا شروع ہوگئے ،حکومت نے مہنگے درآمدی موبائل فونز پر دو قسم کے ٹیکس عائد کردیے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 200 ڈالرز سے مہنگے فونز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ فکسڈ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق 35 ہزار روپے مالیت والے موبائل فون پر 20 ہزار سے زائد اور 53 ہزار روپے مالیت والے موبائل فون پر 23 ہزار سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
62 ہزار روپے کی مالیت والے درآمدی فون پر 25 ہزار سے زائد اور 70 ہزار روپے کی مالیت والے درآمدی فون پر 35 ہزار روپے سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
80 ہزار روپے کی مالیت والے موبائل فون پر 52 ہزار روپے سے زائد ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 30 سے 200 ڈالرز کی مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News