حکومت نے موبائل ریچارج پر ٹیکس بڑھا دیا ہے اور اب صارفین سے ہر ریچارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 100 روپے کے ہر کارڈ کے ریچارج پر 9.3 روپے اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ریچارج پر اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے اور اب 100 روپے کے بیلنس کے ریچارج پر صارفین کو 86 روپے 9 پیسے کا بیلنس ملے گا۔
اس سلسلے میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو ٹیکسٹ میسجز بھیجے جا رہے ہیں جس میں ٹیکس میں اضافے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس سے وفاقی حکومت کو 43 ارب روپے سےزائد ریونیو حاصل ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
