Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

Now Reading:

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا
گیس بحران

ملک بھر میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی سردی آتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد  کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کے لیے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی۔

صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام پریشان ہیں، صنعتوں کو گیس بند کرنے کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

کورنگی ، شاہ فیصل ، صدر، رنشور لائن ، گارڈن کے کچھ علاقوں میں گیس لود شیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ جوہر، گلزار ہجری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں بھی گیس غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

Advertisement

دوسری جانب سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے باغبانپورہ، کوآپریٹواسٹور، مرغزارکالونی، سبزہ زار، مدینہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہے۔

شہری گیس نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے اور سوئی ناردرن گیس حکام نے چپ سادھ لی، گیس کی قلت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اوکاڑہ اور دیگر مضافات میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، گیس پریشر نہ ہونے کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ رات کو دس بجے سے لیکر صبح پانچ بجے تک ہمارے گیس بند رہتی ہے، دن بھر گیس پریشر بالکل نہیں ہوتا بچے اسکول بھوکے جاتے ہیں۔

گیس بند ہونے کے بعد لکڑیوں اور گیس سلینڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئی ہیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلینڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر