Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ

Now Reading:

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ
ڈالر

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال 22-2021 کے ابتدائی 6 ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران ملک میں ایک ارب 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 88 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی ابتدائی 6 ماہ کے دوران توانائی کے شعبے میں 36 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 20 کروڑ اور مواصلات کے شعبے میں 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں 12 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی لیکن اس کے بعد دنیا کے چند دیگر ملکوں سے کی گئی سرمایہ کاری نے منفی اثر کو زائل کردیا۔

مرکزی بیک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں میں چینی سرمایہ کاری کے حجم میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی براہ راست سرمایہ کاری میں چین کا حجم سب سے زیادہ ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین سے 30 کروڑ ڈالر، امریکا سے 15 کروڑ ڈالر، ہالینڈ سے 12 کروڑ جب کہ ہانگ کانگ سے 11 کروڑ ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر