
ملک میں ادویات کی درآمدات 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔
جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ادویات کی درآمدات 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔
سال 2020 میں ادویات کی درآمدات 539 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں ۔
مزید پڑھیئے: منی بجٹ کے اثرات، متعدد ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
دسمبر 2021 میں 976 ملین ڈالرز کی ادویات درآمد کی گئیں جبکہ نومبر 2021 میں 688 ملین ڈالرز کی ادویات درآمد کی گئی تھیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2020 میں 100 ملین ڈالرز کی ادویات درآمد کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیئے: ادویات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، آل پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران فارما سیکٹر کی سیلز 163 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے فارما سیکٹر کا منافع 28 فیصد اضافے سے 18 ارب 8 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News