مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، درجہ اول گھی کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جبکہ مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی 410 روپے سے بڑھ کر 420 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔
درجہ دوم کی مختلف کمپنیوں کا گھی بھی 10 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ درجہ دوم کا کوکنگ آئل بھی 10 روپے تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد قیمت 370 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 380 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل؛ قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچنے کا خدشہ
کمپنیوں کی جامب سے اضافہ بغیر کسی پیش گی اطلاع کے کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات بھی مارکیٹ میں زیر گردش ہیں۔
دوسری جانب عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی ہے۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں جلد ہی قابو پا کر سرخرو ہونگے، شاہ محمود
واضح رہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 4 روپے فی لیٹر کا بھی اضافہ کرنا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
