Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، پتی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Now Reading:

چائے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، پتی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

چائے کے شوقین افراد کے لیے پتی کی قیمت میں اضافے کی بری خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  چائے کی پتی کی قیمت میں 200 روپے  فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد  ایک کلو چائے کی پتی 980 روپے سے بڑھ کر 1180 روپے  کی ہو گئی ہے۔

چائے کی پتی کا  85 گرام کا پیک 120 روپے  ، 190 گرام  کا پیک 230 روپے   اور  450 گرام  کا پیک 550 روپے  کا ہو گیا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قیمت کی وجہ سے چائے کی پتی مہنگی ہوئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بر صغیر میں انگریزوں کے دور میں مقبول ہونے والی چائے کا شمار پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین مشروبات میں  ہوتا ہے۔

 چائے عام طور پر ناشتے میں، کام کی جگہ پر لنچ ٹائم میں اور عموماً شام  کے وقت اکثر گھروں میں پی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع بھی زیادہ تر اسی مشروب سے کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر