
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں کھانے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جون کے بعد پہلی دفعہ کھانے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں شہری علاقوں میں نومبر کی نسبت 2.3 فیصد کمی اور دیہاتی علاقوں میں 3.1 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ نومبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد کم ہوئی اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2021 میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزمل اسلم کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بے جا تنقید میڈیا میں پیٹرول کی قیمتوں سے لے کر چل رہی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت ملک میں نومبر کے مقابلے میں آج بھی ایک روپے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو یہ تکلیف ہے ملک میں قیمتیں بڑھ کیوں نہیں رہی، بلاول اور ان کی پارٹی نے کبھی پٹرول خریدا نہیں تو انہیں قیمتوں کا اندازہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی؛ ایک سال کے دوران خوردنی تیل اور گھی 60 فیصد مہنگے
دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ (دسمبر 2021) میں مہنگائی کی شرح12.28فیصد تک پہنچ گئی جبکہ جولائی تا دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 9.81 ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے ایک سال کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے دوران خوردنی تیل 59.33 فیصد اور گھی 56 فیصد مہنگے ہوا جبکہ 2021 میں مسٹرڈ آئل 60.77 فیصد، دالیں 35 فیصد اور پھلوں کی قیمتوں میں 2020 کے مقابلے میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے دوران گوشت 20.4، چنے 20.13، آٹا 19.12 اور گندم کے قیمتوں میں 14.63 فیصد اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News