پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
یوکرین پر روس کے حملے نے جہاں عالمی اسٹاک مارکیٹ پر بُرا اثر ڈالا ہے وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
جمعرات کے روز جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس پر موجود تھا۔
روس کے یوکرین پر حملے اور خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے عوامل کی وجہ سے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں فروخت کا عنصر دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 302 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز 379 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ جس میں سے 317 کی قیمتوں میں کمی اور 37 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
خرید و فروخت کے دوران 25 کمپنیوں کے شیئرز کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 534 پوائنٹس کمی کے بعد 17 ہزار 49 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 2 ہزار 333 پوائنٹس کمی کے بعد 70 ہزار 635 اور آل شیئرز انڈیکس 817 پوائنٹس کمی کے بعد 30 ہزار 62 پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے باعث ایشیائی مارکیٹوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حصص بازار میں مزید مندی یقینی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ پر منفی کا عنصر ہی غالب رہا ہے، ابتدائی 2 روز کی مندی کے بعد گزشتہ روز حصص بازار میں کسی حد تک تیزی دیکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
