Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی کارگوز کی خریداری پپرا قواعد سے مستثنیٰ قرار

Now Reading:

ایل این جی کارگوز کی خریداری پپرا قواعد سے مستثنیٰ قرار

یکم جنوری سے 30 جون 2022 کے دوران خریدے جانے والے 27 کارگوز کو پپرا قوانین سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کارگوز کی خریداری کو پپرا قواعد سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 جنوری کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس کی سربراہی حامد یعقوب شیخ نے کی تھی۔

اجلاس میں ایل این جی کے درآمد کے لیے پپرا قوانین پر عمل درآمد کی رکاوٹوں پر غور کیا گیا۔

بورڈ کے پرائیوٹ رکن حنان اکرام نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں چند گنی چنی کمپنیاں ہی ایل این جی فروخت کرتی ہیں۔

حنان اکرام کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی خریداری سے متعلق فیصلہ چند منٹوں یا گھنٹوں میں ہی کرنا ہوتا ہے کیونکہ غیر ملکی کمپنیوں ہمارے ٹینڈرز جاری کرنے اور قوانین پر عمل کا انتظار نہیں کرتیں۔

Advertisement

اس موقع پر سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن نے بھی حنان اکرام کے موقف کی تائید کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری برائے آبی وسائل نے کہا کہ اس مسئلے کا سامنا صرف توانائی اور خوراک کے شعبوں کو ہی نہیں بلکہ دیگر معاشی شعبے بھی اسی مسئلے سے دوچار ہیں، اس لئے حکومت کو اس مسئلے کے بنیادی حل کی جانب جانا چاہیے۔

اجلاس کے دوران مکمل غور و خوض کے بعد بورڈ نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو پپرا آرڈیننس 2002 کی شق 21 کے تحت پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے قواعد 13 اور 35 کے اطلاق سے جزوی چھوٹ دے دی۔

فیصلے کے تحت یکم جنوری سے 30 جون 2022 کے دوران خریدے جانے والے 27 کارگوز کو پپرا قوانین سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری سطح پر خریداری کا عمل قانونی ضابطوں کے تحت کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر