Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس یوکرین تنازع اور مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس وقت عالمی منڈی میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 93 ڈالر 10 سینٹس جب کہ لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 94 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل پر موجود ہے۔

عالمی منڈی میں خاتم تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دیکھتے ہوئے ماہرین کا خدشہ ہے کہ 15 فروری کو حکومت پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم 5 سے 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی رو سے حکومت کو ہر مہینے پیٹرولیم مصنوعات پر 4 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنا ہے۔

Advertisement

اس طرح اگر حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تمام بوجھ ڈالا تو ان کی قیمتیں 9  سے 11 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہیں۔

چند روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین بھی ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا تھا کہ اس وقت حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 22 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں اگر خام تیل مزید مہنگا ہوا تو اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد کر دی تھی۔

Advertisement

وزارت خزانہ نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کیے جانے سے قومی خزانے کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر