Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین تنازع؛ بٹ کوائن کی قدر میں بھی بڑی کمی

Now Reading:

روس یوکرین تنازع؛ بٹ کوائن کی قدر میں بھی بڑی کمی
روٹی، کپڑا اور مکان، کرپٹو سے خریدنا ہوا آسان

روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کے بعد عالمی برادری کو جہاں معاشی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے وہیں ایک دن میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

کرپٹو کرنسی کے ماہرین عام طور اسے خاص طور پر بٹ کوائن کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے اثرات سے محفوظ سمجھتے ہیں لیکن روس یوکرین تصادم نے اسے بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

صرف ایک دن میں بٹ کوائن کی قدر میں 7.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد اب ایک بٹ کوائن 34 ہزار 324 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیے: عالمی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

گزشتہ سال نومبر سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

Advertisement

نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قدر 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی تھی تاہم تب سے اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی 10 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں اور یو ایس بانڈز کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ سونے اور تیل کی قیمتیں بلند ہوئیں ہیں۔

فروری 2021 میں بٹ کوئن کی قدر میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جب ایلون مسک نے بٹ کوائن کے ذریعے اپنی موٹر کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک وقت میں ایک بٹ کوئن 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہوگیا تھا۔

اس کے کچھ وقت بعد ایلون مسک نے یہ فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا تھا، جس نے بٹ کوئن کی قدر میں پھر کمی کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر