Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا باہمی تجارتی تعلقات کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور

Now Reading:

پاکستان کا باہمی تجارتی تعلقات کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور

پاکستان نے لیبیا سے باہمی تجارتی تعلقات کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین سے لیبیا کے ناظم الامورعمرعبدالکریم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ وزیر خزانہ نے باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور دیا۔

لیبیا کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں، لیبیا کی حکومت دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتی ہے۔

وزیر خزانہ نے پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر