Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئل مارکیٹنگ کمپنیز بینکوں سے قرض کی پالیسی میں نرمی کی خواہاں

Now Reading:

آئل مارکیٹنگ کمپنیز بینکوں سے قرض کی پالیسی میں نرمی کی خواہاں

آئل مارکیٹنگ کمپنیز بینکوں سے قرض کی پالیسی میں نرمی کی خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طارق وزیر علی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں وزیر خزانہ  سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو بینکوں سے قرض کی پالیسی میں نرمی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔  بینکوں کا دباؤ مزیدآئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ڈیفالٹ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے یہ خط پاکستان کی بینکنگ کی تاریخ میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے سب سے بڑے ڈیفالٹ کے بعد لکھا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کمپنی کے ڈیفالٹ کے بعد بینک آئل مارکیٹنگ سیکٹر کو قرض دینے سے گریزاں ہیں۔  مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہر کمپنی کو اپنے معاملات آگے بڑھانے کے لیے قرض کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

ایسوسی ایشن کی جانب سے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس صورتحال سے انڈسٹری میں خوف و ہراس کی فضا پیدا  ہوگئی ہے جبکہ بینکوں کا مزید دباؤ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ڈیفالٹ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کسی بھی ایسے شخص کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی حمایت کرتی  ہے جس نے قانون کو توڑا ہے اور بینکوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر