فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی مداخلت پر انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو انکم ٹیکس ریفنڈز کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیے: ایف بی آر کی جانب سے 16 ارب روپے کے ریفنڈ غیر قانونی طور دیے جانے کا انکشاف
ترجمان ایف ٹی او کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے سامنے اٹھایا تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایف ٹی او آفس میں شکایت کے دوران ٹیکس دہندگان کے خلاف آڈٹ یا ریکوری کی کارروائی بھی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
