
مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شرح منافع میں کمی پینشنرز، بہبود سیونگ، ریگولر اِنکم سر ٹیفکیٹس پر کی گئی ہے۔
The Rates of National Savings Schemes have been revised w.e.f 04-02-2022.
For further details,please visit https://t.co/vYRLAwhBS3Advertisement— National Savings (@savingsgovpk) February 4, 2022
پینشنرز اکاؤنٹس پر منافع 12.96 فیصد سے کم کر کے 12.24 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ پر شرح منافع 12.24 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.32 فیصد جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے برعکس سیونگ اکاؤنٹس کے شرح منافع میں میں ایک فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 8.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News